احتساب عدالت میں محمد بشیر کی جگہ نئے جج تعینات ناصرجاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جگہ نئے جج کو تعینات کردیا گیا۔

جج محمد بشیر کی جگہ اب ناصرجاوید رانا جج احتساب عدالت اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے۔

وزرات قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ناصرجاوید رانا کی تقرری 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔

وہ 23 جنوری2027 تک احتساب عدالت نمبر1خدمات سرانجام دیں گے۔