دھاندلی سے متعلق درخواست، سلمان اکرم کی فارم 45 منگوانے کی استدعا

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہماری استدعا ہے کہ متعلقہ آر او کو فارم 45 سمیت طلب کیا جائے۔

دھاندلی سے متعلق سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45، 47، 48 کی چھان بین کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ امیدوار کی موجودگی میں فارم 47 تیار کیا جائے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود سلمان اکرم راجہ کو نہیں بلایا گیا اور فارم تیار کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ آپ اوریجنل فارم منگوالیں، بہت کچھ آپ کو سمجھ آجائے گا، میری استدعا ہے فارم 45 منگوالیں، کمیشن جب بھی بلائے گی حاضر ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت21 فروری تک ملتوی کر دی۔