مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کیلئے درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی۔

شاہ فیصل اتمانخیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی جوائن کی گئی ہے، پارٹی نے مجھے کوئی مزید ہدایت نہیں کی اور قاضی انور بھی نہیں، کل کے لیے سماعت رکھی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا، آپ کی استدعا پر آج سماعت ہورہی ہے، ہم ایڈیشنل رجسٹرار کو بھیج دیتے ہیں، اگر آپ پھر جلد سماعت چاہتے ہیں تو ایک درخواست دے دیں گے۔