9 مئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع : علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔