وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی مہم پر صحافیوں کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کی طرف سے صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں صحافیوں کو کل 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹسز کے مطابق صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے متعلق بیان کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
صحافی عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر گلبرگ لاہور جبکہ اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشتر کہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔