ایم فل میں داخلہ لینے کے خواہشمند قیدی نے پشاور ہائی کورٹ سے ٹیوٹر فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
سنٹرل جیل میں زیر حراست ملزم کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار ملزم کا کہنا ہے کہ جیل سے ایم فل میں داخلہ لینا چاہا لیکن انکار کر دیا گیا۔
درخواست گزار ملزم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تعلیم کا آئینی اور قانونی حق حاصل ہے۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے گزارش کی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹیوٹر فراہم کیا جائے۔
درخواست گزار ملزم نے اپنی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات اور جیل انتظامیہ کو ریق بنایا ہے۔