اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات: عاصمہ جہانگیر، نیئر بخاری، راجہ حلیم عباسی گروپ کامیاب

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر، نیئر بخاری، راجہ حلیم عباسی گروپ کامیاب ہو گیا۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، صدر کی نشست پر ریاست علی آزاد 785 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل حامد خان گروپ کے علی حسین بھٹی 490 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر نصرت پروین 776 لے کر کامیاب، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر شاہین اختر 484 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ندیم اختر جوئیہ 674 لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل حماد سعید ڈار 577 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا علی رضا نے 718 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی جبکہ رانا علی عمار 530 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔