سائفر اور توشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت : عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے بھی بینچ تشکیل

سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج 26 فروری کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا جبکہ اپیلوں پر سماعت آج دوپہر 2 بجے ہوگی۔

شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بھی سماعت ہو گی، یہی بینچ سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواستیں بھی سنے گا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت سے 10 سال قید اور توشہ خانہ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت سے 14 سال قید کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 26 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔

سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی جبکہ توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر بھی سماعت ہو گی۔

تمام سزا یافتہ مجرموں نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے بھی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔