ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے خاتون پولیو ورکر سے بدتمیزی اور حبس بے جا میں رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
جج نے مجرم کو 4 ماہ 10 دن کی سزا سنا دی اور اس پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے 23 اکتوبر 2023 کو کراچی کے علاقے میٹروپول میں خاتون پولیو ورکرسے بدتمیزی کی، ملزم نے خاتون پولیو ورکر کو 10 منٹ تک حبس بے جا میں رکھا تھا، ملزم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا۔