پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم جی پی او چوک پر احتجاج کر رہے تھے، جس پر لاہور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،انہیں کس تھانے منتقل کیا گیا تاحال اطلاعات سامنے نہیں آ سکیں, افضال عظیم پاہٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔