لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری سیکرٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہے، ہمیں شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں کل طلب کرلیا۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔