ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید قرار دینے کی قرارداد منظور

سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔

سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

سندھ اسمبلی میں قرارداد نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی۔