عمران خان کی الیکشن نتائج کے آڈٹ کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست

اسلام آباد: عمران خان نے عام انتخابات کے نتائج کے آڈٹ کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر کمیشن تشکیل دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے غیر جانب دار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جو عام انتخابات کا آڈٹ اور اس کے بعد جاری ہونے والے نتائج کا آڈٹ کرے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔