وقار یونس کی چیئرمین پی سی بی کو پی ایس ایل کے حوالے سےتجاویز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو  پی ایس ایل کے حوالے سے کچھ تجاویز دی ہیں۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے تجویز دی کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں،  پی ایس ایل 2025 کم از کم 8 ٹیموں کی حقدار ہے۔

وقار یونس نے لکھا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران ویمنز کے تین میچز ہوئے ، اس مرتبہ ویمنز میچز کا کیا ہوا ؟ 

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

سابق کپتان نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے، اس وقت یہ چند مشاہدات اور تجاویز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی ایس ایل 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی اور تیسری بار ٹائٹل جیتا۔