آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی امپائر احسن رضا سمیت 12 امپائر ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، چیمپیئنز ٹرافی کے میچ 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ امپائرز پینل میں رچرڈ کیٹلبرو، کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل، راڈ ٹکر، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔

میچ ریفریز کے پینل میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اور اینڈریو پائی کرافٹ کا نام شامل ہے۔