صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری، انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت : جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی، فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔۔ الیکشن ٹربیونل نے صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونل صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دیتا ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جیل حکام نے جان بوجھ کر صنم جاوید کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔