مداخلت اور دباؤ کے الزامات سنگین ہیں : ججوں کے الزامات پر تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی 3 سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، تحقیقات کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل متعلقہ ادارہ نہیں، بار کونسل

پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے لگائے گئے مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں مداخلت اور دباؤ کے الزامات سنگین ہیں اور اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے تاہم اس کی تحقیقات کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل متعلقہ ادارہ نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مداخلت اور دباؤ کے الزامات واضح ہیں اور جامع کمیٹی کے ذریعے اس کی تحقیقات ہوں، چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کم از کم سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججوں پر مشتمل ہو۔