انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین وکلا کو دلائل کیلئے آئندہ طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی پر شیر پاؤ پل پر تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے جبکہ تھانہ گلبرگ نے عسکری ٹاور جلاو گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔