امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ، نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
پولیس کےآرگنائزڈکرائم یونٹ کے مطابق امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئےآئندہ چندروزمیں ٹیم بیرون ملک جائے گی جبکہ گوگی بٹ پاکستان میں ہی روپوش ہے۔دونوں نامزد ملزمان کوتفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کی لاہورمیں موجود جائیداد قرقی کےاحکامات حاصل کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ طیفی بٹ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ امیر بالاج کے قتل کا افسوس ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔
اس کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، جلد پاکستان آ کر اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کراوں گا، پولیس جو فیصلہ کرے گی مجھے منظور ہو گا۔