ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی حمایت : چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، ماورائے آئین ہر اقدام کی مذمت

ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل کمیشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، توقع ہے کمیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لے کر تحقیق کرے گا۔

ہائی کورٹ بار ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کمیشن ایسی تجاویز دے گا کہ آئندہ کوئی بھی عدالتی امور میں مداخلت نہ کر سکے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ بار ایبٹ آباد قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ماورائے آئین ہر اقدام کی مذمت کرتی ہے۔