ججز خط کا معاملہ: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا انکوائری کمیشن سربراہی سے انکار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن سربراہی سے انکار کر دیا، انہوں نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کر دیا۔

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا ، خط میں انہوں نے لکھا کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر کمیشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں، خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیاتھا۔