بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک اور مقدمے میں بری کر دیا گیا۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں درج عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی ، ملزمان کی جانب سے وکلاء مصروف خان اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی ہے۔