عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں ہو سکے : ہائی کورٹ کا پرویز الہیٰ سمیت دیگر افراد کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں۔

دو رکنی بینچ نے اپیل پر نو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندہ پرویز الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، اپیل کنندہ درست حقائق بتا نہیں سکا جس کی بنیاد فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا، جنرل الیکشن میں بھی ایسا اعتراضات عائد ہوا، سپریم کورٹ نے پرویز الہیٰ کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

لاہورہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویز الہیٰ جیل میں ہیں، تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کردیا