جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس: علی امین اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، سابق سینیٹر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن بمعہ ریکارڈ عدالت کے روبرو پیش

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امین گنڈا پور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ علی امین گنڈا پور اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوئے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن تفتیشی افسر کے ہمراہ ریکارڈ سمیت عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگرکی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔