محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم ر ہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نارووال میں 23، سیالکوٹ سٹی 18 ، ایئرپورٹ 07، جوہر آباد 17، ڈی جی خان 11، بہاولپور سٹی 09 ، ایئرپورٹ 08 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ملتان ایئرپورٹ 07 اور سٹی 05، ٹی ٹی سنگھ میں 03، لاہور ایئرپورٹ 01،منڈی بہاؤالدین 02، کوٹ ادو اور سرگودھا میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 33 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فی صد رہا۔
لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 59 فیصد رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں ذکی فارمز 84، سی ای آر پی آفس 68، فیز 8 ایوی گرین 78، سید مراتب علی روڈ 59 ، سید فدا حسین ہاؤس 70، فیز 8 ڈی ایچ اے 76، لاہور امریکن سکول 59 اور شاہراہ قائد اعظم میں 53 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔