مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی رات پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا میں جمعرات کی رات سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔