امریکی ریاست میں طوفانی بگولے سے تباہی، 3 افراد زخمی

امریکا کے وسطی ریاست میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔   

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں 70 سے زیادہ طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے جو زیادہ تر ریاست نیبراسکا اور اوماہا کے قریب دیکھے گئے۔

 سیاہ بادلوں کو آسمان میں دیکھا جاسکتا ہے جو اپنے ساتھ مٹی، گردوغبار اور دیگر چیزوں کو ساتھ لے رہے ہیں۔  طوفان نے متعدد مکانات کو تباہ کر دیا، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ متعدد درخت اکھڑ گئے۔

حکام کے مطابق  طاقتور طوفانی ہواؤں سے ٹرین پٹریوں سے اتر گئیں جبکہ 11 ہزار کے قریب گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔لوگوں کو غیرضروری سفر سے منع کیا گیا ہے۔