پنجاب، پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان، ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کا نقصان، آزاد کشمیرکی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری

ملک کے بیشتر مقامات پر آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے۔کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی۔

اس کے علاوہ  بلوچستان میں ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب جھنگ،سرگودھا سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی بارش ہوئی جبکہ وادی شکئی  میں ژالہ باری اور آزاد کشمیرکی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی۔