بلوچستان کےنئے نامزد گورنر شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے گورنر سے عہدے کا حلف لیا،تقریب میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اور حکام نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24 ویں گورنر بن گئے ہیں۔