لاہور: نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔
لاہور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ملزمان میں خالد اقبال، محمد ریاض، سید مظہر حسین، محمد نعیم، ندیم علی، رانا اسلام، تںویر احمد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ان ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔