فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کیخلاف توہین عدالت کیس کا حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ کہا دونوں کو وضاحت کا موقع دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ دونوں افراد کو وضاحت کا موقع دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کو بھی متنبہ کر دیا ۔ تحریری حکم میں واضح کیا کہ توہین آمیز مواد چلانے یا دوبارہ نشر کرنے والے چینلز بھی توہین عدالت ہی کریں گے۔ ٹی وی چینلز کو ایسا مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہئے۔