اسلام آباد: سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک متفقہ قرارداد منظور کر لی۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ قرارداد پیش کی، جس میں بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان پر لگائے گئے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔
اس قرارداد میں بھارتی جارحیت کو بین الاقوامی فورمز پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا، اور کشمیر کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔