شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست  سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم دیا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے خاص طور پر آئی ایس آئی کو نامزد کیا ہے۔ سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیوں اور کیسے  لاپتہ ہوئے ؟ آئی ایس آئی  اور ایم آئی سے رپورٹس لیکر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کروائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جیو فنسنگ کی جا رہی ہے۔ جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں