ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل وسطی ایشیاء اور ای سی او نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا شاندار استقبال کیا، مہمان وزیر خارجہ 2 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

دو روزہ دورے کے دوران ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدے طے پانے کا بھی امکان ہے۔