اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے کے مطابق پاکستان میں ہر 50 منٹ میں ایک خاتون حمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر جاتی ہے۔
یو این ایف پی اے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں بہتری نہ لائی گئی تو اموات کی شرح صفر ہونے میں 122 سال اور خاندانی منصوبہ بندی کی ضروریات کو پورا ہونے میں مزید 93 سال لگ سکتے ہیں۔
پاکستان میں یو این ایف پی اے کے سربراہ ڈاکٹر لوئے شیبانہ نے کہا کہ پریشان کن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی بیشتر خواتین آج بھی زچگی اور جنسی اور تولیدی صحت کی دیگر ضروری خدمات تک رسائی سے دور ہیں۔