قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ اور کثیر الجہتی دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصیت اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور دوروں پر مشتمل ہے۔