پاکستان میں حج آپریشن کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا، عازمین حج کو لے کر پہلی 2 پروازیں مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے نجی ایئر لائن کی پہلی پرواز 150 عازمین حج کو لے کر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے ہی دوسری پرواز 180 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچی، سرکاری حکام نے عازمین کو الوداع کیا۔
سرکاری سکیم کے تحت آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن 9 جون تک جاری رہے گا، 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچیں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی میں ہی کر رہے ہیں۔