اعظم سواتی نے پارٹی کمیٹیوں سے استعفے کی وجہ بتا دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے استعفے کی وجہ بتا دی۔

اپنے بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ میں 3 ہفتے پہلے ہی 3 اہم کمیٹیوں سے استعفے کے اعلان کرچکا ہوں، میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں سے استعفے کی وجہ پارٹی اور ذاتی کیسز میں مصروف ہونا ہے، میں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور کل ڈیرہ اسماعیل خان جلسے میں بھی موجود تھا۔