وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں کویت، قطر، امارات، ترکیہ اور پاکستان مل کر عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی معاشی انقلاب میں کویت، قطر، امارات اور ترکیہ کے علاوہ چین ہمارے ساتھ شامل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی انقلاب انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے سیکٹر پر توجہ دینے سے لایا جاسکتا ہے۔
سعودی ولی عہد کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں بہت کام کیا اور آٹھ سالوں میں ملک کا نقشہ ہی بدل دیا، اُن کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اچھی پیشرفت ہوئی اور سعودی عرب نے بہت ترقی کی ہے۔