پاکستان کا افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس، متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان میں شدید بارشوں اور اچانک سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہوا، متاثرین کے خاندانوں، زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ قدرتی آفت میں لاپتہ ہوجانے والے افراد کی جلد ریکوری کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔