سابق صدر اور تحریک انصاف کے سینیئر رہنما عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کا احوال بتادیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں عمران خان سے اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کا سب سے خوبصورت حصہ شیئر کررہا ہوں۔’
عارف علوی نے لکھا کہ ‘پرجوش انداز میں سلام کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے مجھ سے مخاطب ہوکر کہا کہ، آئیے آئیے ڈاکٹر صاحب، بیٹھیں۔’
پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ ‘اس کے بعد اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر انہوں نے کہا کہ، قیدی نمبر 804 آپکے سامنے بیٹھا ہے۔’
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ہم سب نے اس بات پر دل کھول کر قہقہے لگائے۔’
I must share the most beautiful part of my meeting with PM @ImranKhanPTI in Adiala.
After our mutual enthusiastic Salaams my leader Mr Imran Khan said:
آیئے آیئے ڈاکٹر صاحب
Welcome
بیٹھیں
Then touching his chest with his right hand he says:
قیدی نمبر 804 آپ کے سامنے بیٹھا ہے
We…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 13, 2024