بادل برسیں گے یا سورج آگ برسائے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا مئی کے مہینے میں گرمی عروج پر ہو گی، شہری گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا 18 مئی تک
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بھی سورج آگ برسائے گا۔شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرمی رہنے کے علاوہ تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد رہا۔جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم اورگجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اختر محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ہیٹ ویو میں کسی قسم کی کمی کا امکان نہیں ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں ہلکی ہواچلنے کا امکان ہے لیکن اس سے گرمی کی شدت کم نہیں ہوگی۔
طبی ماہرین کے مطابق گزشتہ چند برسوں سے غیر معمولی گرمی معمول بنتی جا رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی اور درختوں کی کمی ہے۔ ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائےگرمی کی شدت سے بچنے کے لیے بیشتر افراد دھوپ سے آتے ہی فریج کا ٹھنڈا پانی پیتے ہیں جس سے گلا خراب، نزلہ یا کھانسی ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں آج بھی دوسرے نمبر پر براجمان ہے، باغوں کے شہر میں سموگ کی اوسط شرح 188ریکارڈ کی گئی ۔