محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ جھکڑ، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان، بالائی پنجاب میں بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، زیریں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھو ہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
ہفتہ کے روز اسلام آباد میں درجہ حرارت 38 سے 41 ، کوئٹہ 31 سے 33، تربت 40 سے 42، سبی 44 سے 46 اور مری میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 45 سے 47، راولپنڈی 37 سے 39 اور ساہیوال 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، کراچی میں 38 سے 40، سکھر 45 سے 47، موہنجوداڑو اور دادو میں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 سے 47، پشاور 38 سے 40 اور گلگت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہنزہ میں 26 سے 28، مظفرآباد 38 سے 40 اور سری نگر میں 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔