تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 9 مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد کر دیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ میں جمع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی ضلع اٹک اور گوجرانوالہ کے ایک، ایک کیس میں بھی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔