سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اچھی خبر، اب اپنا قومی شناختی کارڈ آسانی سے تجدید کروا سکیں گے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) کی جانب سے سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت متعارف کرادی ہے، نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم نے پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ ریاض کا دورہ کیا۔ نادرا کے مطابق شناختی دستاویزکی تمام تر کارروائی انتہائی قریب تر فراہم کی جائیں گی، ریاض میں 24 اور 25 مئی بروز جمعہ و ہفتہ سہولت دستیاب ہو گی۔
ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سعودی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک سہولت فراہم کی جائیں گی اور پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کانٹر پر جا کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اقدام سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
مشن کا ایک مکمل طور پر فعال نادرا دفتر ہے جو ” ایف آر سی، سی آر سی ، سی این آئی سی، این آئی سی او پی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام قسم کی نادرا خدمات فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے سفارت خانے جاتے وقت اپنے پرانے کارڈ اور پاسپورٹ کی ایک کاپی ساتھ لانا ہوگی۔
اس سے قبل نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )نے جدیدترین آل ان ونڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی ہے، نادرا کے ادارے این ٹی ایل اوراین آرٹی سی نے جدید ترین آل ان ون ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کرلی ہے۔ جس کی نمائش آئندہ ہفتے کیپ ٹاؤن میں آئی ڈی فارڈی افریقہ کانفرنس میں ہوگی، آنکھ، انگلیوں کے نشانات، چہرے کی پہچان ایک ہی کٹ میں دستیاب ہوگی۔