بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، ملاقات کرنیوالوں میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، عمر ایوب، داؤد شاہ، فردوس شمیم نقوی اور میجر (ر)طاہر صادق بھی شامل ہیں۔
پارٹی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شروع ہوگئی، سینیٹر اعظم سواتی،سالار خان کاکڑ کو تاحال ملاقات کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔