پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن مکمل ہوگیا۔
طلبہ کی واپسی کے آپریشن میں ساڑھے 4 ہزار طلبہ وطن واپس آئے جس کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق فیک نیوز نے پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کو پریشان کیا، طلبہ کی درخواست پر انہیں وطن واپس لایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرغزستان واپس جانے کا فیصلہ طلبہ کا اپنا ہوگا،کرغزستان میں صورتحال معمول پر آچکی ہے، چاہتےہیں کہ آن لائن یا دیگر طریقوں سے طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھیں۔
ذرائع کے مطابق کرغزستان سے صرف پاکستانی طلبہ واپس آئے جبکہ بھارت کے 19ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں اب بھی موجود ہیں۔