اگرہزار بیٹے بھی ہوتے تو وطن اوراللّٰہ کیلئےقربان کرتا، والد شہید کیپٹن

کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت پر والد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میرے ہزار بیٹے بھی ہوتے تو میں وطن  کے لیے اور اللّٰہ کے لیے قربان کر دیتا"

26 مئی 2024 کو پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن حسین جہانگیر نے جام شہادت نوش کیا

کیپٹن حسین جہانگیر کی شہادت کی خبر سن کر ان کے والد نے ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی فخر کا اظہار کیا،کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد کا کہنا تھا کہ؛
"جس طرح اس کی وطن سے محبت اور پیار تھا،"حسین جہانگیر میرا شیر بیٹا ہے اور میں اپنے شیر بیٹے پر فخر کرتا ہوں"