چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5 سال پورے کریگی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیلنجز کے بغیر اقتدار نہیں ملتا، حکومت 5 سال پورے کریگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیلنجز ہمیشہ ہوتے ہیں، محنت سے چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی صدارت نواز شریف کا حق تھا انہیں مل گیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے مدمقابل کسی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔