عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہو رہا ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ اڈیالہ جیل سے آپریٹ ہو رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملک کو نقصان پہنچانےکے لیے لانچ کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں چند مخصوص لوگوں کے اربوں کے قرض معاف کیے گئے، اداروں کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔

عمران خان پر تنقید کے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سسرال اسرائیل میں ہے۔